انشاءاللہ عنقریب شریف برداران جیل کی سلاخوں کے پیچھے نظر آئیں گے

لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی)کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انشاءاللہ دونوں شریف برداران جلد ہی داخل زنداں ہوں گے۔ ماڈل ٹاؤن سانحہ پر، جس میں کئی پی اے ٹی کارکن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، رپورٹ جاری کرنے کے لیے لاہورہائی کورٹ سے حکم جاری کیے جانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قادری نے کہا کہ ہمارے بے رحم لیڈروں کے لیے بے قصوروں اور معصوموں کو ہلاک کردینا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر رپورٹ جاری کرنے کی راہ میں حکومت رکاوٹ ڈالے گی تو پارٹی کے پاس احتجاج کا متبادل ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کو حکم دیا تھا کہ وہ اس سانحہ کی انکوائری رپورٹ 30روز کے اندر جاری کر دے اور اس واقعہ کی شفاف و غیر جانبدارانہ مقدمہ چلائے۔

Title: have right to protest if govt creates hurdles over model town report qadri | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply