پاکستان کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی عمدہ حکمرانی کے دعوے کی سچائی جاننے کے لیے پشاور رجسٹری میں عدالت لگائی

پشاور: پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جمعرات کے روز کہا کہ انہوں نے ”پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی عمدہ حکمرانی کی بڑی تعریفیں سنی ہیں اور وہ اسے دیکھنے کے لیے آج یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات عدالت عظمیٰ کی پشاور رجسٹری میں عوامی بہبود کے معاملات کی سماعت کے دوران خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دینے کے بعد کہی۔ جسٹس میاں نثارکی سربراہی میں دو ججی بنچ ، جس کے دیگر دو ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عمر عطا بنڈیال ہیں، صوبہ کے اسپتالوں، تعلیمی اداروں، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں اور عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کا فقدان سمیت متعدد معاملات کی سماعت کر رہی ہے۔سماعت کے دوران بنچ نے صوبہ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بارے میں معلوم کیا اور اسپتال کیغلاظت کو تلف کرنے کے حوالے سے رپورٹ مانگی۔مزید برآں بنچ نے صوبہ میں اسکولوں میں بنیادی سہولتوں ، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی فیس ،اور بجلی کی پیدوار اور لوڈ شیڈنگ پر بھی رپورٹ طلب کر لی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Have heard a lot about ptis good governance cjp summons cm khattak in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply