حملہ کی صورت میں پاکستانی فوج ہندوستان میں اہداف کا انتخاب کر چکی ہے؟

نئی دہلی: جمعہ کو موصول ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی روشنی پاکستان کی مسلح افواج نے جنگ کی صورت میں ہندوستان میں اپنے اہداف منتخب کر لیے ہیں۔ جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرحد پار سے کسی بھی قدم یا حرکت سے نمٹنے کے لیے پاکستانی فوج نے ایک فوجی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
رپورٹ میں دفاع کے ایک ذریعہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر دشمن نے ہم پر جنگ تھوپی توجنگ کا واویلا کرنے والے ہندوستان میں اہداف مخصوص کر لیے گئے ہیں ۔رپورٹ نے ایک اور حوالے سے کہا ہے کہ قطع نظر اس امر کے کہ آئندہ کیا حالات پیش آتے ہیں پاکستانی فوج ہائی الرٹ رہے گی ۔”وہ چاہے کولڈ اسٹارٹ ہو یا باقاعدہ جنگ ہو ،ہم تیار ہیں۔
ہندوستان ہماری صلاحیتوں سے پوری طرح واقف ہے اور اس حقیقت سے بھی آشنا ہے کہ داخلی سیکورٹی معاملات میں الجھے رہنے کے باوجود پاکستانی فوج سرحد پار سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Has pakistan army selected targets in india in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply