حقانی نیٹ ورک کا اب پاکستان میں کوئی وجود نہیں، افغانستان سے چلایا جا رہا ہے:خارجہ ترجمان

اسلام آباد: خارجہ ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ سرزمینپاکستان سے طالبان اور دوسری کالعدم تنظیموں کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور کالعدم حقانی نیٹ ورک کا اب پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے اور وہ اب افغانستان سے چلایا جارہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تمام دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ اور معدودے چند رہے سہے دہشت گرد بھی ملک سے بھاگ گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سینیٹرز نے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی داد دی ہے۔کالعدم حقانی نیٹ ورک اب پاکستان میں موجود نہیں بلکہ افغانستان سے چلایا جارہا ہے، افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے متعدد رہنماؤں کا مارا جانا ہمارے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔کشمیر میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشمیری نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہے جو ناقابل شناخت ہیں۔ حریت رہنماؤں کو نماز عید کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو روکنے کے لئے کیمیاوی ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان ان تمام مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ پوری امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے جب کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ا مریکا کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کو دہشت گردقرار دینا بلاجواز ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haqqani network operates from afghanistan fo insists in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply