بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کے عمران حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کو ایک اور وزارت تفویض کرنے کے حکومتی فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز سندھ کے گورنر عمران اسماعیل اور ایم کیو ایم لیڈروں سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کو ایک اور وزات دینے کا فیصلہ کیا۔اب ایم کیو ایم کے پاس دو وزارتیں قانون اور انفارمیشن ٹکنا لوجی ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم نے کراچی اورف حیدر آباد کے لیے ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کر تے ہوئےبلاول نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ میرے صوبہ سے کسی کوو زیر بنایا گیا ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ عمران خان نے قوم سے جو وعدے کیے ہیں انہیں وہ پورا کریں گے۔فی الحا ل تو صورت حال یہ ہے کہ وزیر اعظم نے جتنے بھی وعدے کیے ہیں ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیاگیا۔

بلاول نے الزام لگایا کہ عمران خان نے کراچی پیکیج کا وعدہ تو کیا لیکن اس کے لیے جو فنڈ دیا وہ ناکافی ہے۔اور جس طرح سے فنڈ دیا جا رہا ہے وہ بھی غیر قانونی ہے۔باقی ملک کی طرح وزیر اعظم سندھ کو بھی دھوکا دے رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy that mqm is getting another ministry says bilawal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.