میری غداری ثابت ہوجائے تو مجھے ورنہ الزامات عائد کرنے والوں کو سرعام پھانسی چڑھا دیا جائے

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 26/11کے ممبئی حملوں پر ان سے منسوب بیان کی روشنی میں ان کے خلاف غداری کے الزامات اور ان کی حب الوطنی پر شبہ کی تحقیقات کے لیے قومی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

خیبر پختون خوا کے بونیر میں تقریری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کمیشن تحقیقات کے بعد جو بھی فیصلہ سنائے اس کی روشنی میں مجرم پائے جانے والے خواہ وہ خود ہوں یا ان پر الزامات لگانے والے ہوں سر عام پھانسی دے دی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جس نے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ملک کو ایک ایٹمی طاقت بنایا،کارگل خجالت سے ہونے والا زخم مندمل کیا، شاہراہیں بنوائیں، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا آج اسی نواز شریف کو غدار کہا جا رہا ہے۔

نواز نے لوگوں سے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا غداری ہے کہ حب الوطنی۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ جنہوں نے پاکستان کو تاریکی میں ڈھکیلا وہ محب وطن ہیں، جنہوں نے ملک میں دہشت گردی کے بیج بوئے وہ محب وطن ہیں اور جنہوں نے ملک کے آئین و قانون کی دھجیاں بکھیریں اور مارشل لا نافذ کیا وہ محب وطن ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: hang me me if i am a traitor otherwise says nawaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply