حمزہ شہبازکو15روز کے لیے قومی احتساب بیورو کی تحویل میں دے دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان میں حزب اختلاف کی بڑی بڑی توپوں کو بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتار کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو کا انہیں عدالت میں پیش کیے جانے کا سلسلہ بدھ کو بھی اس وقت جاری رہاجب پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد حمزہ شہباز شریف کو، جنہیں منگل کو گرفتار کیا گیا تھا،بدھ کے روز جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو کو سونپ دینے کے لیے لاہور کی ایک احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں26جون تک جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو کو سونپ دیا ۔

قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم سخت حفاظتی بندوبست میں حمزہ شہباز کو عدالت لائی ۔ بیورو کے اسپیشل پرازیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے کہا کہ احتساب بیورو نے حمزہ شہباز کو 15روز کے لیے بیورو کوجسمانی ریمانڈ پر دینے استدعا کی اور اس کے حق میں دلائل پیش کیے جسے قبول کرتے ہوئے عدالت نے حمزہ کو 15روز کے لیے بیورو کی تحویل میں دے دیا۔

حمزہ کے وکیلوں امجد پرویز اور ایڈوکیٹ سلمان اسلم بٹ حمزہ کے وکیلوں کے طور پر عدالت میں موجود تھے۔عدالتی کارروائی کے دوران بیورو کے پرازیکیوٹرنے عدالت کو مطلع کیا کہ حمزہ شہباز منگل کو گرفتار کیے جاچکے ہیں۔جج نے معلوم کیا کہ کیا حمزہ کو گرفتاری کا سبب بتادیا گیا ہ۔جس پر بیورو کے وکیل نے اثبات میں جواب دیا۔

بیورو کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ حمزہ کے بینک کھاتوں سے مشتبہ لین دین کیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ2003میں حمزہ کی املاک 22.5ملین روپے تھی۔جو2007-2005میں حمزہ نے اپنی املاک کا کوئی ذکر نہیں کیا۔2009میں ان کے اثاثوں کی قیمت بڑھ کر210ملین روپے ہو گئی۔تفتیش افسر نے کہا کہ حمزہ سے جو بھی سوال کیا گیا اس کا انہوں نے صرف یہی جواب دیا کہ وہ جو کچھ کہیں گے عدالت میں کہیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hamza shahbaz remanded in nab custody for 15 days in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.