پاکستان میں حکومتی اسکیم کے تحت حج پر پابندی کی میعاد سات سال کر دی گئی

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے نئی حج پالیسی کا اعلان کر دیا جس میں مذکور ایک شق کے مطابق وہ شخص جس نے گذشتہ سات سال کے دوران فریضہ حج ادا کیا ہو وہ سرکاری اسکیم کے تحت 2017میںحج ادا کرنے نہیں جا سکتا۔اس سے قبل یہ پابندی کی میعاد5سال تھی لیکن مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف کے مطابق اس پابندی کو پانچ سال سے بڑھا کر سات سال کر دیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے رواں سال کے لیے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا حج کے خواہشمند افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ برس دو لاکھ اَسی ہزار درخواستیں وصول ہوئیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی خاطر سرکاری اسکیم کے تحت حج ادا کرنے کی پابندی سات سال کر دی گئی ہے جبکہ پرائیویٹ کوٹہ میں حج کے لیے پابندی پانچ سال ہی رہے گی۔وزیر برائے مذہبی امور نے بتایا کہ سترہ اپریل سے دس شیڈولڈ بینکوں میں حج کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ حج کے خواہشمند افراد کے لیے مشین ریڈیبل پاسپورٹ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مفت حج ادا نہیں کر سکے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hajj scheme in pak in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply