پاکستان سے حج پروازیں 14جولائی سے شروع

اسلام آباد: تھوڑی تاخیر کے بعد وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے 2018کی حج پروازوں کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلی پرواز 14جولائی کو روانہ ہو گی اور15اگست تک جار ی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، پشاور، لاہور اور سکھر سے روانہ ہوں گی۔لیکن تمام پروازیں مختلف اوقات پر روانہ ہو ں گی۔ پہلے اور دوسرے روز ملک کے مختلف بڑے شہروں سے 1550عازمین حج روانہ ہوں گے۔

وزارت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس سال گورنمنٹ حج اسکیم کے تحت مندرج عازمین حج تین پروازوں سے جن میں پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز(پی آئی اے) ، سعودی ایر لائنز اور ایر بلیو شامل ہیں ، روانہ ہوں گے۔

تاہم شاہین ایرلائنز چونکہ مقررہ مدت تک اپنی فلائٹس کی تفصیل نہیںدے سکاتھا اس لیے اس کو اس فہرست سے باہر رکھا گیا ہے۔پی آئی اے کی پہلی فلائٹ عازمین حج کو لے کر رات سوادو بجے روانہ ہو گی ۔اس کے بعد دوسری فلائٹ اسلام آباد سے صبح سات بجے روانہ ہو گی۔ملتان سے پہلی فلائٹ 15جولائی اور فیصل آباد سے 17جولائی کو روانہ ہوگی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hajj flight operations set to begin on saturday in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply