سرکاری حج اسکیم کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں سے حج پروازیں شروع

اسلام آباد:سرکاری حج اسکیم کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں سے حج پروازیں سوموار سے شروع ہو گئیں اور پہلی حج پرواز 300 سے زائد عازمین کو لے کر پشاور کے بچا خان انٹرنیشنل ایر پورٹ سے پیر کی صبح11بجے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی ہے۔ اس موقع پر خیبر پختون خوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑہ ہواائی اڈے پر عازمین کو الوداع کہنے کے لیے موجود تھے۔اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ممبر قومی اسمبلی عمران شاہ نے عازمین حج کو ہوائی اڈے پر الوداع کہا۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج پروازیں 26 اگست تک جاری رہیں گی تاہم 426 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔
وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر عازمین حج کو الوداع کیا۔ اس موقع پر سردار یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا عازمین حج کیلئے سفر کو پرآسائش بنا رہے ہیں اور حجاج کو ماضی کی نسبت بہتر سہولیات میسر ہونگی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج پاکستان کے سفیر ہیں اس لئے دوران حج نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں اور کوئی بھی ممنوعہ شے اپنے ساتھ لے کر نہ جائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منیٰ میں حکومت دو وقت کا کھانا فراہم کرے گی جبکہ مدینہ میں پیرا میڈکس اور خدام حجاج کی خدمت کے لئے موجود ہوں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hajj flight operation under govt scheme begins from pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply