حج کرپشن کیس:سابق وفاقی وزیرمذہبی امور حامد کاظمی سمیت تینوں ملزمان بری

اسلام آباد: ا سلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو حج بدعنوانی مقدمہ میں بری کر دیا۔حج امور کے سابق ڈائریکٹر جنرل راؤ شکیل اور مذہبی امور کے سابق جوائنٹ سکریٹری آفتاب الاسلام کو بھی ہائی کورٹ نے بری کر دیا۔مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزموں کی اپیلیں منظور کر لیں اور کاظمی، شکیل اور آفتاب کی رہائی کے احکام جاری کر دیے۔قبل ازیں کاظمی اور آفتاب کو 16سال کی جیل اور راؤ شکیل کو 40سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔
علاوہ ازیں ان پر فی کس 15کروڑ روپے جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ 2010تا2012کے دوران حج کرپشن اسکینڈل نے قومی سیاسی منظر نامہ کو ہلاکر رکھ دیا تھا جس میں کاظمی اور اعظم سواتی کو وفاقی کابینہ سے برطرف کر دیا گیا تھا۔وزیر اور دیگر مذہبی ماور اہلکاروں پو الزام تھا کہ انہون نے مکہ میں پاکستانی عازمین حج کے لیے رہائش کے لیے نہایت غیر معیاری عمارتیں کرایے پر لیں اور اس معاملہ میں رشوت کے طور پر کثیر رقم کمائی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haj corruption case former religious affairs minister acquitted in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply