حج بدعنوانی کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور کو 16سال کی سزائے قید

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو حج کرپشن کیس میں جمعہ کے روز 16سال قید کی سزا سنادی گئی۔ اسلام آباد میں ایک خصوصی عدالت کے جج ملک نذیر احمد نے کاظمی کے ساتھ ہی ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل کو40سال کی سزا سنائی۔ اسی کیس میں مذہبی امور کے جوائنٹ سکریٹری آفتاب اسلم کو بھی16سال کی سزا سنائی گئی۔
کاظمی اور آفتاب کو سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ شکیل پہلے ہی سے لاہور میں قومی احتساب بیورو کی تحویل میں تھے۔یہ تینوں مجرم اس سزا کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ2010اور2012کے درمیان حج گھپلے نے قومی سیاسی منظر نامہ کو تھرا کر رکھ دیا تھا ۔جس کے باعث حامد سعید کاظمی اور اعظم سواتی کا کابینہ سے نکال دیا گیا تھا۔کاظمی 2009کی حج امور میں بدعنوانیوںکے جرم میں پہلے ہی دو سال کی سزا بھگت چکے ہیں۔

Title: haj corruption case former federal minister sentenced to 16 years in prison | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply