ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم حافظ سعید کی حراستی مدت میں3ماہ کی توسیع

لاہور (پاکستان):پاکستانی حکومت نے ہندوستان کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی پر 2008 میں ہونے والے حملوں کے کلیدی ملزم حافظ سعید کی حراست کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس فیصلہ کا اعلان صوبہ پنجاب کی وزارت داخلہ نے ایک نو ٹی فکیشن جاری کر کے کیا ہے۔
سعید کو پاکستان میں آزادانہ طور پر رہنے کے کئی سالوں بعد جنوری میں نظربند کیا گیا تھا۔ صوبائی پنجاب حکومت کے ایک ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا کہ علاقائی انتظامیہ نے گذشتہ روز سعید کی نظر بندی کی میعاد میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اس کے بڑھانے کی وجہ واضح نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، ”حافظ سعید کی حراست کی مدت اتوار کی رات ختم ہو گئی تھی اور اس کی مدت تین ماہ اور بڑھا دی گئی ہے“۔
قابل غورہے کہ سعید کا آزادانہ پاکستان بھر میں دندناتے پھرنا امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں تلخی آنے کا اہم سبب بن گیا تھا۔ امریکہ نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے سر پر ایک کروڑ ڈالر انعام رکھا تھا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hafiz saeeds detention extended for three more months in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply