جماعت الدعویٰ کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع سے لاہور ہائی کورٹ کا انکار

اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل ایک ریویو بورڈ نے جماعت الدعویٰ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے حراستی حکم میں مزید توسیع سے انکار کر دیا۔ان کی موجودہ خانہ نظر بندی کی میعاد24نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔
جسٹس عبدالسمیع خان کی زیر سربراہی ریویو بورڈ نے وزارت مالیات کے اہلکار کی بورڈ کو اس بات پر کہ حافظ سعید کی رہائی سے ملک سفارتی و مالی مسائل کا شکار ہو جائے گا، قائل کرنے میں ناکامی کے بعد بورڈ نے یہ حکم جاری کیا۔
واضح رہے کہ حافظ سعید 31جنوری کو 90روز کے لیے خانہ نظر بند کیے گئے تھے ۔اس کے بعدسے کئی بار ان کی نظربندی میعاد میں توسیع کی جاتی رہی۔

Title: hafiz saeed set to be freed after lhc turns down extension in detention | In Category: پاکستان  ( pakistan )
Tags: ,

Leave a Reply