بلوچستان میں بندوق برداروں کا فوجی قافلہ پر گھات لگا کر حملہ7ہلاک

کوئٹہ:(رائٹر) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بندوق برداروں نے ایک فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کرکے چھ فوجیوں اور ایک صوبائی حکومتی اہلکار کو ہلاک کردیا۔
جمعہ کو ایک سینئر افسر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ گوادر بندرگاہ سے،جو کہ46ارب ڈالر کی مجوزہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں اہم کردار ادا کرنے والی بندرگاہ ہے، 80 کلومیٹر دور کیا گیا۔
یہ راہداری پاکستان گوادر میں بحیرہ عرب سے ا ور چین کے دور افتادہ شہر شجیان کے درمیان ہو گی۔ صوبائی افسر اور فوجیوں کا قافلہ کل ایک زمین کے تنازعہ کے معاملے کی سماعت کر واپس آ رہا تھا کہ راہ میں حملہ کے لیے تیار بیٹھے مسلح افراد کے گروپ نے راکٹ اور دستی بم سے قافلے پر حملہ کر دیا۔
یہ حملہ ایسا اچانک کیا گیا کہ قافلہ والے جب تک سنبھلتے اور جوابی اکرروائی کرتے بندوق بردار اے کے 47 رائفلوں سے فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gunmen kill 7 in ambush in baluchistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply