وزیرستان میں پاکستانی فوج کے قافلہ پر طالبان کا حملہ،2فوجی ہلاک دو زخمی

میرام شاہ: افغان سرحد کے قریب پاکستان کے شمال مغربی وزیرستان ایجنسی میں پاکستانی فوج کے ایک قافلہ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس میں ایک افسر سمیت دو فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں رد الفساد آپریشن کے دوران گھات لگائے دہشت گردوں کے ذریعہ فوجی قافلہ کی گاڑیوں پر اچانک حملے کا فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیا ۔ تاہم اس میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک شدگان کی شناخت سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید اور سپاہی بشارت کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کی عمر 21سال بتائی جا رہی ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا تھا، جہاں وہ گھات لگائے بیٹھے تھے۔ عبد المعید حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آو¿ٹ ہو ا تھا اور شمالی وزیر ستان میں اس کی پہلی پوسٹنگ تھی۔ عبد المعید بورے والا کا رہائشی تھا۔شہید ہونے والے سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے علاقے ڈینیور سے تھا اور وہ تین سال پہلے فوج میں بھرتی ہواتھا ۔زخمیوں کو بنو میں فوجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

Title: gun attack kills 2 soldiers in nw pakistan | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply