پشاور میں حکمت یار کا سابق سیاسی مشیر حاجی نقیب اللہ کا قتل

پشاور: افغانستان کی انتہا پسندتنظیم حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے قریبی ساتھی حاجی نقیب اللہ کو پشاور میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے سابق جہادی رہنماگلبدین حکمت یار کے قریبی ساتھی حاجی نقیب اللہ کو پشاور کے علاقے پشتہ خوارا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
پیشتہ خوارا تھانے کے ایس ایچ او ناصر خان نے گلبدین حکمت یار کے قریبی ساتھی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار بندوق برداروں نے انہیں تاج آباد کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کیا ہے.پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم پولیس تمام پہلووں پر تحقیقات کر رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حاجی نقیب اللہ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے گی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت کو پیشتہ خوارا کے مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حاجی نقیب اللہ ماضی میں گلبدین حکمت یار کے سیاسی مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

Title: gulbadin hikmatyars close aide gunned down in peshawar | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply