عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام لگانے کیلئے پانچ کروڑ روپے مقرر کیے:فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی پارٹی کی روایتی حریف پارٹی مسلم لیگ (ن) پر الزام لگایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی ذات کو نشانہ بنانے کے لیے عائشہ گلالئی کا استعمال کیا ہے اور سابق پی ٹی آئی رکن عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام لگانے کے لیے 5 کروڑ روپے کی، رقم مقرر کی جو بڑھ بھی سکتی ہے۔
فواد چودھری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ذات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا اس قبل بھی متعدد سیاستدانوں کی ذات کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک سینئر صحافی کے مطابق عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام لگانے کے لیے 5 کروڑ روپے کی رقم مقرر کی تھی، جو ممکنہ طور پر بڑھ بھی سکتی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gulalai set 5 crore to accuse on imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply