شمالی وزیرستان میں ایک شادی تقریب پر بم سے حملہ،2ہلاک34زخمی

پشاور: ایک سینیئرپولیٹیکل ایڈمنسٹریشن اہلاکر کے مطابق شمالی وزیرستان کے دندائی سید گئی گاو¿ں میں شادی کی ایک تقریب اس وقت ماتم کدہ میں بدل گئی جب انتہاپسندوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا جس میں کم ا زکم2افراد ہلاک اور34دیگر زخمی ہو گئے۔جن میںکچھ کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔شادی کی یہ تقریب دندائی میں شندی گل نام کے ایک شخص کی رہائش گاہ پر ہورہی تھی۔اس اہلکار نے بتایا شادی کی تقریب اپنے عروج پر تھی اور مہمان خوب لطف اندوا ہو رہے تھے کہ نامعلوم انتہاپسند اچانک وارد ہوئے اور مکان پر ایک دستی گولہ مارا۔ جس سے زبردست دھماکہ ہوا اور متعدد لوگ زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے کے فوراً بعد جائے واردا ت میںجابجا خون بہنا شرو ع ہو گیا اور پورا علاقہ آہ و بکا سے گونج اٹھا۔دھماکہ ایسا ہلاکت خیز تھاکہ دو افراد نے موقع پرہی دم توڑ دیا جبکہ کئی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو میان شاہ میں ایجنسی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Grenade attack kills two injures 34 in north waziristan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment