اب ہندستان سے پیاز اور ٹماٹر در آمد نہیں کیے جائیں گے:وزیر خوراک سکند رحیات

لاہور: وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک سکندر حیات بوسان نے کہا ہے کہ چونکہ بلوچستان میں ٹماٹر اور پیاز کی فصلیں بہت اچھی ہوئی ہیں جس سے چند روز کے اندر ان دونوں اشیاءکی قلت دور ہو جائے گی اس لیے حکومت ہندوستان سے سبزی ترکاری در آمد نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ لاہور اور پنجاب کے کئی علاقوں میں پیاز کی قیمتیں 300روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھیں۔ انہوں نے فورمین کرسچن کالج میں ایک سمینار میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی تحفظ خوراک اتھارٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt wont import tomatoes from india says minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply