اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے:پاکستان تحریک انصاف کا انتباہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق نے حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ اگر اس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کو منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی پیشی سے پہلے ڈان نیوز سے بات چیت میںکہا کہ اگر حکومت کو انہیں گرفتار کر نے کی اپنی خواہش پوری کرنا ہی ہے تو بے شک اسے کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے منصوبہ بنایا ہے کہ اگر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپوزیشن کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت پناما دستاویزات افشا کی تحقیقات کرانے پر راضی نہیں ہوتے یا یا وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی نہیں ہوتے تووہ 2نومبر سے اسلام آباد کی ناکہ بندی کر کے نظام حیات مفلوج کردے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt will face harsh response if it arrests imran khan pti in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply