شہباز شریف پی اے سی کی چیرمین شپ سے استعفیٰ دیں:پی ٹی آئی حکومت کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا بلا مقابلہ چیرمین منتخب ہوئے دو ماہ بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) حکومت نے ان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں حکمراں جماعت اس نتیجہ پر پہنچی کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد کو پی اے سی کے چیرمین کے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

اس اجلاس میں ،جس میںپی ٹی آئی کے سینیئر لیڈروں نے شرکت کی،پارٹی لیڈر اور پنجاب کے وزیر عبد العلیم خان کی گرفتاری کو قومی احتساب بیورو (ناب) کا توازن قائم کرنے سے تعبیر کیا گیا جس کا مقصد حزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں کو حق بجانب قرار دینا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس پر بھی اصرار کیا کہ حکومت حزب اختلاف کے کسی رہنما کے ساتھ کوئیقومی مفاہمتی آرڈیننس جیسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گی۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک ویڈیو پیغام کے توسط سے میڈیا کو مطلع کیا کہ حکومت کا خیال ہے کہ مسٹر شہباز شریف اپنے خلاف کرپشن کے کیسوں میں پی اے سی کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

اجاس میںپی اے سی چیرمین کے طور پر شہباز کے رول اور اقدامات پربھی تشویش ظاہر کی گئی۔انہوںنے مزید کہا شہباز شریف عہدے سے استعفیٰ دے دیں اور اپنے خلاف کرپشن کیسز کا سامنا کریں۔انہوں نے کہا کہ آخر پی ٹی آئی لیڈر اور پنجاب کے وزیر عبدالعلیم خان نے بھی تو ایک کرپشن معاملہ میں اپنی گرفتاری کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt wants shahbaz to quit position of pac chief in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment