حکومت نے کالعدم انتہا پسند تنظیموں کے کارکنوں کا قافیہ تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: حکومت نے ممنوعہ تنظیموں کے کارکنوں ، زیر نگرانی مشتبہ افراد اور انسانی اسمگلروں کے اطراف گھیرا تنگ کرنے کے لیے ان کے پاسپورٹ کی منسوخی اور ان کے قومی شناختی کارڈ کی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ پیر کے روز وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت کے اس فیصلہ کے بعد زد میں آنے والے عناصر کو بینک کھاتے کھولنے، بینک کے توسط سے لین دین کرنے ، موبائیل فون کے سم اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے جیسی سہولتوں سے محروم کر دیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں کے تمام حقوق کے تحفظ کے لیے ہر کوشش جاری رہے گی اور ہم مادر وطن کی سلامتی یقینی بنانے کے اپنے عزم کی تکمیل کرنے اور کسی بھی شکل میں ملک کا نام بدنام کرنے والے عناصر کی پکڑ دھکڑ میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیے رکھیں گے۔میٹنگ میں میڈیا گھرانوں ، اسکولوں ، تجارتی اداروں کے تحفظ اور کمیونٹی پولس نظام کے لیے اقدامات بھی زیر غور رہے۔میٹنگ میں ان تمام سیکورٹی کمپنیوں کے لائسنس بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو انتظامیہ کو اپنے کوائف بہم نہیں پہنچائیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt to tighten noose around extremists in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply