سیالکوٹ: وزیر اعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے لیڈر میاں محمد نواز شریف کی طبی رپورٹیں وقت پر پیش نہیں کی گئیں تو حکومت لا محالہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی کیونکہ قومی خزانے کو لوٹنے والے علاج کے بہانے لندن میں مزے کر رہے ہیں۔

سیال کوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس اعوان نے کہا کہ پی ایم ایل این رہنماکی علالت کو انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے سے جوڑ رہے ہیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت پنجاب کی دی گئی مہلت کے اندر نواز شریف کی طبی رپورٹ داخل نہ کی گئی تو حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔

فردوس نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنے کی سازشوں میں شہباز شریف ملوث ہیں۔فردوس نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گندم کی اسمگلنگ میں ملوث افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور حکومت کی پالیسیاں عوام کو راحت بہم پہنچانے والی ہیں۔

فردوس نے کہا کہ سابقہ حکمراں ذاتی حصول و مفادات کی تکمیل کے لیے سیاست میں آئے تھے۔ لیکن عمران خان ان سے مختلف ہیں اور وہ اداروںکو آزاد بنانا چاہتے ہیں۔انہوںنے غیر اقامتی پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور انہیں عمران خان کے سچے سپاہیوں سے تعبیر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *