جمعرات کو پارلیمنٹ کامشترکہ اور جمعہ سے قومی اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس طلب کرنا عمران حکومت کے زیر غور

اسلام آباد: حکومت صدر کے لازمی خطاب کے لیے جمعرات کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے جمعہ سے نئی قومی اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزیر خزانہ اسد عمر مالی سال کے باقی10ماہ کے لیے تصرفاتی بل پیش کریں گے۔

تاہم حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر وہ چاہتی ہے کہ اسمبلی اجلاس پر سکون انداز میں چلے تو اسے اجلاس طلب کرنے سے پہلے 25 جولائی کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے ایک پارلیمانی کمیشن تشکیل دے۔

دوشنبہ کو قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر نے تمام پارٹیوں کے پارلیمانی قائدین سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے ایجنڈا سے مطلع کرتے ہوئے اس میں تعاون چاہا۔

اس ملاقات کے بعد ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس کی تصدیق کر دی کہ حزب اختلاف نے ایوان کی کاروائی پر سکون طریقہ سے چلنا یقینی بنانے کو پارلیمانی کمیشن کی تشکیل سے مشروط کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حزب اختلاف کے اس مطالبہ پر پارٹی میں ہی غور و خوض کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt plans to call joint session of parliament on thursday in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply