پٹھان کوٹ حملہ میں پاکستان کے رول کے حوالے سے وفاقی حکومت اندھیرے میں ہے:وزیر پارلیمانی امور کا اعتراف

اسلام آباد:پٹھان کوٹ فضائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے سے سے لا علم ہونے کے حکومت کے موقف پر پاکستانی ایوان بالا کے اراکین نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اڑی حملے اور کنٹرول لائن کے پار ہندستان کی چھاپہ مار کارروائی سے پیدا صورتحال میں قومی اسمبلی کے ایوان بالا میں پارلیمانی امورکے مرکزی وزیر شیخ آفتاب احمد وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی عدم موجودگی میں ان کی نمائندگی کرتے ہوئے پٹھان کوٹ پر سرحد پار سے دہشت گردانہ حملے سے متعلق سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔
لیکن وہ ارکان کو مطئمن کرنے میں ناکام رہے اور بالآخر اس بات کا اعتراف کیا کہ اس معاملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا حکومت کو قطعاًعلم نہیں کیوں کہ اس قسم کے حساس معاملات خفیہ ادارے دیکھتے ہیں اور ایسے معاملات کو صیغہ راز میں بھی رکھا جاتا ہے۔
اس لیے اس حملے میں پاکستان کردارکے حوالے سے حکومت ابھی تک اندھیرے میں ہے۔ آفتاب احمد کے اس بیان پر ایوان بالا کے چیئرمین رضا ربانی نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہکہ کیا خفیہ ادارےحکومت سے بالاتر ہیں؟ آپ کو معلوم بھی ہے کہ آپ کہہ کیا رہے ہیں۔کیا مرکزی حکومت کے لیے بھی کوئی بات خفیہ ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ہندستان نے پٹھان کوٹ پر سرحد پار سے دہشت گردانہ حملے کی ایک سے زیادہ شہادتیں پیش کی ہیں لیکن پاکستان ایسے شواہد کو محض ”اطلاع“ قرار دینے کے اپنے موقف پر اٹلہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt in the dark about pakistanis role in pathankot attack in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply