حکومت پاکستان نے فوجی عدالتوں کی میعاد میں توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: حکومت نے فوجی عدالتوں کی میعاد میں مزید دو سال کی ایک اور توسیع کرنے کا اصولی طور پر فیصلہ کر لیا۔ اس معاملہ سے وابستہ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ان عدالتوں کی میعاد کے اختتام کے حوالے سے ابہام کے درمیان اس سلسلہ میں پہلے ہی فیصلہ کیا جاچکا تھا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ قانون و داخلہ کی وزارتوں نے ان فوجی عدالتوں کی دو سالہ میعاد ختم ہونے سے بہت پہلے ہی ان کی میعاد میںتوسیع کرنے کی کارروائی شروع کر دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ چونکہ فوجی عدالتوں کی میعاد میں توسیع کرانے کے پیش نظر آئینی ترمیمی بل منظور کرانے کے لیے حکومت کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہے اس لیے اس نے اس ضمن میں حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطہ قائم کرنا شروع کر دیاہے۔اس معاملہ کے حوالے سے کی جانے والی کارروائی میں عمل دخل رکھنے والے ایک ذریعہ کے مطابق حکومت نے فوجی عدالتوں کی میعاد میں توسیع کا فیصلہ توکیا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ حزب اختلاف کی پارٹیوں کی حمایت کے بغیر اس میں کامیابی نہیں مل سکتی۔رابطہ کرنے پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی تصدیق کی کہ حکومت نے اس معاملہ پر حزب اختلاف کی دو سب سے بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن(پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کی حمایت کے بغیر فوجی عدالتوں کی میعاد میں توسیع ممکن نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt decides to extend military courts term in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.