عمران حکومت نے مذہبی علماءکے دباؤ میں احمدی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات کامشاوتی کونسل سے استعفیٰ طلب کر لیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سنیٹر فیصل جاوید خان نے اعلان کیا کہ عمران خان حکومت نے وزیر اعظم کی قیادت والی اقتصادی مشاورتی کونسل سے پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہر اقتصادیات عاطف آر میاں کا استعفیٰ طلب کر لیا۔

عمران حکومت نے یہ فیصلہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں رکن کے طور پر احمد فرقہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عاطف میاں کے تقرر کے بعد سے ہی مذہبی علماءاور دیگر رہنماؤں خاص طور سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے صدائے احتجاج بلند کرنی شروع کر دی تھی۔ انہوں نے میاں کے عقیدے پر اعتراض کیا تھا۔

سنیٹر جاوید نے جمعہ کے روز ٹوئیٹر کے توسط سے مطلع کیا کہ عاطف میاں کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر تیار ہو گئے ہیں ۔اور جلد ہی ان کی جگہ کسی دوسرے کا تقرر کر دیا جائے گا۔

بعدازاں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی اس کی تصدیق کر دی اور کہا کہ حکومت نے ڈاکڑ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل میں نامزدگی وپس لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ حکومت پھوٹ اور اختلافات نہیں چاہتی۔

وہ تمام علماءاور معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لےکر چلنا چاہتی ہے۔ایک دوسرے ٹو ئیٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے مدینہ مثالی شہر ہے اور وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے وزراءخاتم النبئین حضور محمد ﷺ سے زبردست عشق رکھتے ہیں ۔اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔اور توہین آمیز خاکوں کے معاملہ میں حکومت کی کامیابی اس کی عکاس ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt asks economist atif mian to step down from economic advisory council in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply