حکومت اور فوج دونوں ہندوستان سے مذاکرات کرنے اور کرتار سنگھ سرحد کھولنے تیار:وفاقی وزیر

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن کے لیے ہندوستان سے مذاکرات کرنے اور کرتار سنگھ سرحد کھولنے کے لئے تیار ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عمران حکومت اور فوج دونوں ہی ہندوستان سے بات چیت کرنے تیار ہیں۔

لیکن ہندستا ن کی جانب سے ابھی تک کوئی مثبت اشارے نہیں ملے ہیں۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے کرتار سنگھ سرحد کھول دی جائے گی تاکہ وہ ویزے کے بغیر گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کی زیارت کے لیے پاکستان مٰں داخل ہو سکیں۔

چودھری نے کہا کہ عمران خان جیسے ہی وزیر اعظم منتخب ہوئے انہون نے ہندوستانی کرکٹرز کو مدعو کیا۔اور وزیر اعظم بنتے ہی اپنی پہلی تقریر میں عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کے ایک قدم کے جواب میں ہم دو قدم بڑھائیںگے۔

چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے بھی بات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق اور موجودہ حکومت میں سوچ کا فر ق ہے۔ہمارے سارے ادارے ایک ہی سوچ کے حامل ہیں ۔امریکی وفد کے دورے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکی رہنماو¿ں سے کے ساتھ مذاکرات مثبت ماحول میں ہوئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt army willing to hold talks with india for regional peace fawad chaudhry in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply