ریٹائرڈ کیپٹن عارف نواز پنجاب کے پولس انسپکٹر جنرل مقرر

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل آوری کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ کیپٹن عارف نواز خان کو پنجاب کا انسپکٹر جنرل آف پولس مقرر کر دیا۔ عدالت نے اس معاملہ کو فیصل کرنے کے لیے 26جولائی تک کی مہلت دی تھی۔ اور حکومت نے مہلت سے ایک روز پہلے ہی اس پر عمل درآمد کر لیا۔
گذشتہ شام حکومت پاکستان کے ڈپٹی سکریٹری محمد حمزہ شفقت کے دستخط سے جاری ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا فی الحال حکومت پنجاب کی خدمت پر مامور پولس سروس آف پاکستان کے ایک بی ایس 21-افسر کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف نواز خان کا تبادلہ کیا جاتا ہے اور ان کو اسی مشاہرہ اور اسکیل پر جو انہیں فی الحال دیا جارہا ہے ، پنجاب کے پی پی او کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt appoints new igp punjab ahead of court deadline in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply