یوم پاکستان پر ہم کشیری عوام کو نہیں بھول سکتے: ایاز صادق

لندن : آج پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے اسے اس مقام تک پہنچانے میں ایک طویل عرصہ لگ گیا۔ اور موجودہ قیادت اب پارلیمنٹ کو بھی مضبوط کرنے کی کوشش کر ہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرایاز صادق نے یہاں منعقد یوم پاکستان تقریب سے خطاب میں کیا۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا ‘اگر نواز شریف کو چند دن کا استثنیٰ مل جاتا اور وہ یہاں آکر بیگم صاحبہ (کلثوم نواز) کی عیادت کرلیتے تو اس میں کوئی حرج نہیں تھا’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘انسانیت کا بھی تقاضا ہے کہ بیمار کی عیادت کی جائے’۔واضح رہے کہ حال ہی میں احتساب عدالت نے لندن میں زیر علاج اہلیہ کی عیادت کی غرض سے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی تھی۔
سابق وزیراعظم کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور گذشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر ایاز صادق نے مزید کہا کہ ‘نواز شریف کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے، وہ ہر چیز کا سامنا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے’۔
ایاز صادق نے چین پاکستان اقتصادی تعلقات کے حوالے سے کہا کہ 62بلین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)سے ملک اقتصادی سرگرمیوں اور ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اور جیت لی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس خصوصی دن پر کشمیر کے عوام کو نہیں بھول سکتے ۔

Title: govt aided progress fought war on terrorism ayaz sadiq at pak day event in london | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply