سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی

اسلام آباد:پاکستان نے توہین رسالت قانون کی مخالفت پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو گولی مار کر ہلاک کردینے والے ان کے باڈی گارڈ ممتاز قادری کو پیر کو صبح صادق سے پہلے اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی۔جیل حکام نے بتایا کہ قادری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صبح چار بج کر پینتیس منٹ پر تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ پھانسی کے لیے تختہ دار کی جانب لے جاتے ہوئے وہ بہت پر سکون تھا۔چند گھنٹے بعد سزائے موت پر عمل آوری کی خبر عام ہوتے ہی ناراض حامی پھانسی دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے شور و غلمچاتے گلی کوچوں میں نکل پڑے۔واضح رہے کہ ممتاز قادری نے4جنوری 2011 کو اسلام آباد میں ملک کی ایک مقتدر شخصیت کو گولی مار کر ہلاک کر کے پورے ملک کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا۔لیکن کچھ اسلام پسندگروپوں اور ہزاروں سخت گیر سماجی کارکنوں نے اس وقت قادری کی حمایت میں زبردست مظاہرے کیے تھے۔پھانسی کے بعد ملک گیر پیمانے پر سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا۔ قادری نے اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں سلمان پر دن دھاڑے 28فائر کیے تھے۔ دس ماہ بعد ہی یک اکتوبر کو قادری کو اس جرم میںسزائے موت سنادی گئی تھی۔ صدر ممنون حسین نے اس کی رحم کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ قادری اعلیٰ شخصیات کے تحفظ کے لیے تعینات کیے جانے والے کمانڈو فورس کا اہلکار تھا اور سلمان تاثیر کا محافظ تن تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Governrer punjab salman taseers killer qadri hanged in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply