بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کے اصل ملزم بھولا کو پاکستان واپس لانے کا سہرا ہمارے سر بندھنا چاہئے: چودھری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 2012میں بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کے اصل ملزموں میں سے ایک رحمٰن بھولا کو لانے کا ہمیں کریڈٹ ملنا چاہئے۔
واضح رہے کہ اس آتشزدگی میں250افراد جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔ چودھری نثار نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھولا کی واپسی کا سہرا وزارت داخلہ کے سر بندھنا چاہئے۔انہوں نےکہا کہ ہم نے تھائی لینڈ کی سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ حکمت عملی وضع کی اور انہوں نے اسے بنکاک میں پکڑا ۔
وہ پاکستان سے دوبئی ہوتا ہوا بنکا ک فرار ہو گیا تھا۔ بنکاک پولس نے4دسمبر کو عبد الرحمٰن بھولا کو گرفتار کیا ۔ اسے بنکاک کے نانا علاقہ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔پاکستانی حکام نے بھولا کو جو کہ متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم ) کا سیکٹر انچارج تھا، مبینہ طور پر آگ لگانے کا ملزم بتایا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Give us some credit for bringing bhola back nisar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply