غیرت کے نام پر بھائی نے کمسن بہن کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا

کراچی:یہاں شہر کے اورنگی ٹاؤن علاقہ میں ایک نوجوان نے گذشتہ روز اپنی کمسن بہن کو چھرا گھونپ کرہلاک کر دیا۔علاقہ کی پولس کے مطابق حیات احمد نے فرید کالونی میں واقع اپنے گھر میں اپنی17سالہ بہن سمیرا کو چھرا مار دیا ۔ اس شخص کو پولس نے گرفتار کر لیا۔ مومن آباد تھانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر صابر خٹک نے بتایا کہ گرفتارحیات نے پولس کو بتایا کہ اس نے اپنی بہن کو گھر کے دروازے پر ایک نوجوان سے بات کرتے دیکھ لیا تھا۔اسے اس وقت شک ہوا جب وہ نوجوان حیات کو دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوا۔اس نے اپنی بہن سے اس نوجوان کے بارے میں معلوم کیا تو اس نے کچھ بتانے سے انکار کر دیا۔جس پر حیات کو غصہ آگیا اور اس نے آو¿ دیکھا نہ تاو¿ جھٹ سے بارچی خانہ سے چھری لاکر سمیرا کو گھونپ دی۔ سمیرا کے گھر والے اسے فوراً عباسی شہید اسپتال لے گئے جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گئی۔بعد میں گھر والوں نے حیات کو پولس کے حوالے کر دیا۔ایک دیگر واقعہ میں دکان مالک اور کرایہ دار کے تنازعہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول کی شناخت عبید بلوچ کے طور پر ہوئی ہے جو دکان مالک محمد یوسف کے کرایہ دار محمد جاوید کا دوست تھا جو فائرنگ کے وقت جاوید کے ساتھاس کی دکان میں بیٹھا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Girl killed for honour in karachis orangi town in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply