پرویز مشرف کو الزامات کا سامنا کرنے پاکستان واپس آجانا چاہیے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر قتل کیس کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف کے پاکستان واپس نہ آنے پر سوال اٹھایا۔ بی بی سی شو پر بولتے ہوئے بلاول نے کہا کہ مشرف نے ان کی والدہ بے نظیر بھٹو کو دھمکی دی تھی۔ انہوننے مزید کہا کہ انہوں نے کیس میں گواہبھی پیش کیے لیکن معاملہ پھر بھی بے سود رہا۔بلاول نے کہا کہ بے نظیر کے قتل مقدمہ میںپیش کیا گیا ڈی این اے ریکارڈز کو نظر اندز کیا گیا اور جس فیصلہ کا اعلان دو ہفتہ کے اندر ہوجانا چاہیے تھا اس کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت نے10سال لگا دیے۔انٹرویو کے دوران بلاول نے دہشت گردی اور انتہاپسندی پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ نہ صرف دہشت گردی سے بلکہ انتہاپسندی سے بھی نمٹنے کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو چیلنج کرنے والے اور اس کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: general retd musharraf should return to face charges bilawal in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply