جنرل راحیل نے برہان وانی کی ہلاکت کی مذمت کی

راولپنڈی: ہندوستانی کشمیر میں تشدد کے کئی روز بعد فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر برہان وانی کا نام لیے بغیر ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوان کی بہیمانہ ہلاکت کی مذمت کی ۔
انہوں نےجنرل ہیڈ کوارٹر میں کور کمانڈروں کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کشمیریوں کی تمناو¿ں اور خواہشوں کا احترام اور کشمیر میں دائمی امن قائم کرنے اور خطہ میں امن کو فروغ دینے کے لیے دیرینہ تنازعہ کو دور کرنے میں ان کی مدد کرنی چاہئے۔
اس اجلاس مین بیرون ملک سلامتی کی صورت حال پر جامع تبادلہ خیال کیاگیا اور اس میں افغانستان کی صورت حال پر خاص طور پر زور دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: General raheel condemns brutal killing of kashmiri youth by indian authorities in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply