بلوچستان میں67 قومی و صوبائی اسمبلی سیٹوں کے لیے 661امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے

کوئٹہ: بلوچستان میں قومی اسمبلی کی16 سیٹوں کے لیے 122اور صوبائی اسمبلی کی51سیٹوں کے لیے 539امیدواروںنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر نیاز بلوچ کے مطابق ریٹرننگ افسر آزاد امیدواروں اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کر رہا ہے۔

اقلیتوں اور خواتین کے لیے محفوظ قومی اسمبلی سیٹوںکے لیے الیکشن کمیشن کے دفتر میں144کاغذات نامزدگی داخل کیے جا چکے ہیں۔جبکہ بلوچستان اسمبلی کے لیے اقلیتوں اور خواتین کے لیے محفوظ سیٹوں پر 29امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے طاہر محمود خان نے کاغذات نامزدگی داخل کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت صوبہ کو درپیش مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ہمیں صڑف چار مہینے ملے اور ہماری حکومت نے عوامی مسائل بشمول تعلیم، صحت اور پانی مسئلہ دور کرنے کے لیے زبردست کوششیں کیں۔ہزارا ڈیموکریٹک پارٹی کے چیرمین عبد الخالق ہزارا نے دعویٰ کیا کہ الیکشن نے حد بنسی کے لیے ہماری90فیصد تجاویز منظور کر کے ان پر عمل آ وری کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے حقیقی نمائندوں کا انتخاب آئندہ انتخابات میں ہوگا کیونکہ سابق حکومت عوام کے حق میں کوئی اچھاکام نہیں کیا۔ان لوگوں کو انتخابات میں نکال باہر کر دیا جانا چاہیے۔

Title: general election 2018 122 nomination papers for na 539 for pa filed balochistan | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply