جنرل راحیل شریف نے الوداعی دورے شروع کر دیے

اسلام آباد: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوا نے اعلان کیا ہے کہ رخصت پذیر فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنی سبکدوشی سے ایک ہفتہ پہلے الوداعی دورے شروع کر دیے۔
پیر کو وہ لاہور فوجی چھاؤنی گئےاور وہاں پاکستانی فوج اور رینجرز کے سپاہیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور اظہار تشکر کیا۔سپاہیوں کو خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل نے کہا کہ امن و استحکام قائم کرنا کوئی معمولی یا آسان کام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قربانیاںاور مشترکہ قومی عزم و استقلال ملک کے خلاف تمام ریشہ دوانیوں اور کارروائیوں کا ناکام بنانے میں ممد و معاون ثابت ہوئے۔
فوجی ترجمان نے جنوری میں جنرل راحیل کی مدت ملازمت میں توسئیع کی افواہوں کو خارج کر دیا تھا اور فوجی سربراہ کے حوالے سے کہا تھا کہوہ اسی سال نومبر میں مقررہ تاریخ پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gen raheel sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply