جنرل راحیل نے ایم کیو ایم کارکن کی حراستی موت کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا

کراچی:پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے رینجرز کی تحویل میں متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے کارکن آفتاب احمد کی پر اسرار موت کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ایک بیان کے مطابق آفتاب احمد کی موت کی تفتیش کی ہدایت جاری کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ انصاف سے کام لیا جائے۔
دریں اثنا رینجرز نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہآفتاب احمد کی موت میں ملوث ہونے کے شبہ میں کئی اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔آفتاب احمد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سینیئر ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے کو آرڈینیٹر تھے۔ اگرچہ ڈاکٹروں نے آفتاب کی موت کے اسباب ابھی نہیں بتائے ہیں لیکن رینجرز کا دعویٰ ہے کہ آفتاب کی موت دل کا دورہ پرنے سے ہوئی ہے۔
ایم کیو ایم نے رینجرز کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے اس پر الزام لگایا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے آفتاب کو اپنی حراست میں ایسی بھیانک اذیتیں دیں کہ وہ ان کی تاب نہ لاکر انتقال کر گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gen raheel sharif orders inquiry into mqm workers custodial death as rangers suspend officials in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply