راحیل شریف نے انٹیلی ایجنسیوں کو دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے خصوصی کارروائی کرنے کا حکم دیا

راولپنڈی:فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ سول ہاسپٹل میں بم دھماکے کے بعد اعلیٰ سطحی فوجی اجلاس طلب کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردانہ حملوں میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لیے خصوصی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
فوجی سربراہ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰثنا ءاللہ زہری،صوبائی چیف سکریٹری اور سدرن کمان کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے فوجی سربراہ کے حوالے سے کہا کہ خیبر پختون خوا میں اپنی شکست کے بعد دہشت گردوں نے بلوچستان پر اپنی توجہ مرکوز کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ کا مقصد بلوچستان کی بہتر صورت حال کو بگاڑنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا دہشت گردوں کا اصل مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gen raheel orders intelligence agencies to initiate special operations in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply