فوجی سربراہ جنرل باجوہ اوران کے ایرانی ہم منصب نے خطہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد: فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورت حال، دہشت گردی اور روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ زیر بحث رہا اور دونوں رہنماؤں نے ان تمام امور پر کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل محمد حسین باقری نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ مشترکہ سرحدوں کی نگرانی کے حوالے سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے ایرانی ہم منصب نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے انجام پانے والے اقدامات کو نا کافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے مصائب و آلام کم کرنے کے لیے عالم اسلام کی توانائیوں کو فعال بنانے کی ضرورت ہے جبکہ اس حوالے سے اسلامی ممالک کے سربراہان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات شروع سے ہی دوستانہ اور برادرانہ رہے ہیں جبکہ دونوں ہمسایہ و برادر ممالک میں اب تک کسی قسم کی معمولی کشیدگی بھی پیدا نہیں ہو سکی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gen qamar javed bajwa and iranian army chief review regional stuation in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply