پرویز مشرف پاکستان مسلم لیگ کی چیرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد: سابق صدر پروویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی چیرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ۔پارٹی کے نئے چیرمین ڈاکٹر محمد امجد نے یہ اطلاع دیے ہوئے بتایا کہ مشرف نے پشاور ہائی کورٹ کے 2013کی اس رولنگ کی روشنی میں جس میں اس نے مشرف کو زندگی بھر سیاست میں حصہ لینے کے لیےنااہل قرار دیا تھا 18جون کو اپنا استعفیٰ دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو مشرف کی جانب سے سپریم کورٹ میں ، جس نے اس ماہ کے اوائل میں انہیں اس شرط پر 25جولائی کے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی کہ وہ پاکستان واپس آئیں اور لاہور کی عدالت میں 13جون کو ہونے والی غداری مقدمہ کی سماعت میں شخصی طور پر عدالت میں حاضر ہوں،چیلنج کیا گیا تھا۔

مشرف کے نمائندوں نے چترال کی این اے 1-سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل تو کیے تھے لیکن سابق فوجی سربراہ پاکستان نہیں آئے جس پر سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی اجازت واپس لے لی۔مشرف نے وضاحت کی کہ سپریم کورٹ کے حکم نے انہیں اپنا ذہن بدلنے پر مجبور کر دیا اس لیے انہوں نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا۔

انہوں نے ویڈیو لنک کے توسط سے کہا کہ عدالت میں حاضر ہونے کے فوراً بعد اگر انہیں گرفتار کر لیا گیا تو ملک واپس آنے کا کیا فائدہ۔ انہوںنے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ وہ بزدل نہیں ہیں۔میں واپسی کے لیے مناسب وقت کا انتظار کروں گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gen parvez musharraf resigns as apml chairman in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply