سپریم کورت نے فوجی سربراہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کو منظوری دی ہے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس میاں مظہر عالم خان میاں کیل اور جسٹس سید منصور علی شاہ پر مشتمل تین ججی بنچ نے جمعرات کے روز اپنے مختصرحکم نامہ میں کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ مزید چھ ماہ تک ہی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر رہیں گے۔

لیکن اس دوران پارلیمنٹ کو کسی بھی فوجی سربراہ کے تقرر یا مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون سازی کرنا پڑے گی۔

بنچ نے حکومت کی اس یقین دہانی کے بعد ہی کہ اس ضمن میں قانون 6ماہ کے اند بن جائے گا اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔فیصلہ کا اعلان جو آج دن دیر گئے تک محفوظ کر لیا گیا تھا پونے چار بجے کردیا گیا

۔لیکن فیصلہ سنانے سے پہلے عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت سے کہا کہ وہ حلف نامہ دے کہ پارلیمنٹ اس ضمن میں آئین کی دفعہ 243کے تحت فوجی سربراہ کے تقرر کے حوالے سے چھ ماہ کے اند ر قانون منظور کر لے گی ۔

ایک ترمیم شدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ ترمیمات میں سپریم کورٹ کا نام نہیں لیا جائے گا۔فوجی سربراہ کی مدت ملازمت کا دورانیہ تحریر کیا جائے۔اور مدت ملازمت اور مراعات کی تفصیل بتائی جائے گی۔ جنرل باجوہ آج نصف شب میں ریٹائر ہونے والے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gen bajwa to stay on as coas for 6 more months rules top court in light of govts undertaking in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.