رسوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ پاکستان میں طلاق کا سب سے بڑا سبب

اسلام آباد:پاکستان میں طلاقوں کی ایک بڑی وجہ گھروں میں رسوئی گیس کا نہ ہونا ہے۔ اکثر خواتین گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث وقت پر کھانا نہیں پکا پاتیں، جس کی وجہ سے شوہر جھنجھلا جاتے ہیں اور یہی چیز آگے چل کر طلاق کا باعث بنتی ہے۔ یہ چونکانے والا انکشاف ایوان میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی ایک خاتون رکن اسمبلی نے آج کیا۔
ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ہونے والی بحث میں مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے طاہرہ اور نگ زیب نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملک میں طلاقوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔یہ اطلاع روزنامہ ڈان نے دی ہے۔ محترمہ کا کہنا تھا کہ ”گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی میں خلل سے میاں بیوی کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی، کیونکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ گھریلو جھگڑوں کا باعث بن رہی ہے۔۔
لہٰذا ایوان کو بتایا جانا چاہیے کہ ساری خرابی کا ذمہ دار کون ہے؟ ملک میں طلاق کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگیا ہے۔ان جھگڑوں کا بچوں پر بھی برا اثر پڑتا ہے اور اس وجہ سے نئی نسل اخلاقی طور پر تباہ ہورہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gas loadshedding reason behind rising divorce rate claims pml n in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply