نواز شریف نے مولانا فضل کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما میاں محمد نواز شریف نے 31اکتوبر کو حکومت کے خلاف جمیعت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ایف) کے مجوزہ آزادی مارچ کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کی آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔لاہور احتساب عدالت میں رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر وہی ہے جو مولانا فضل الرحمٰن کا ہے۔

نواز شریف کے ہمراہ ان کے داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر بھی تھے۔واضح ہو کہ ایک روز قبل کیپٹن صفدر نے انکشاف کیا تھا کہ پی ایم ایل این لیڈر نے پارٹی کارکنان کو پیغام ارسال کیا تھا کہ مولانا فضل کے احتجاجی مارچ میں دل و جان سے حصہ لیں۔

انہوں نے نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ جنہیں ملک سے پیار اور محبت ہے وہ اس مارچ میں ضرور حصہ لیں گے۔

جمعہ کو نواز شریف نے یاد دلایا کہ مولانا فضل نے 2018کے عام انتخابات کے بعد، جس میں پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار آئی تھی، استعفوں اور احتجاج کی کال دی تھی۔ لیکن اس وقت ہم نے انہیں یہ راستہ ترک کرنے پر قائل کر لیا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ ان کی دلیل ٹھوس تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کی اپیل پر کان نہ دھرنا فاش غلطی ہوگی۔

نواز نے کہا وہ اپنے بھائی اور پی ایم ایل این کے صدر وقومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف کو پہلے ہی اس ضمن میں مکتوب ارسال کر چکے ہیں ۔جس میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کی تفصیل ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی صدر اس سے میڈیا کو آگاہ کریںگے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fully support maulanas march says nawaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.