کوئٹہ میں 14افغان طالبان گرفتار

کوئٹہ:قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا کہ انہوں نے کوئٹہ کے پشتون آباد علاقہ میں چھاپہ مار کر 14افغان طالبان کو گرفتار کر لیا۔ ایک سینیئر سیکورٹی اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی درخواست کے ساتھ کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک کمپاؤنڈ میں ان طالبان انتہا پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔
ان تمام گرفتار شدگان کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس اہلکار نے مزید کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ گرفتار شدگان میں کوئی خطرناک دہشت گرد بھی ہے۔ان طالبان کے پاس سے سیلیپنگ بیگ، جوتے اور کئی کارآمد اشیا ملی ہیں۔کمپاؤنڈ میں چھاپہ کے دوران سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اور کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ نہ ہونے دینے کے لیے بھاری تعداد میں سیکورٹی عملہ تعینات کر دیا گیا تھا۔پشتون آباد کوئٹہ کے مشرقی حصہ میں ہے اور وہاں سے ماضی میں بھی افغان طالبان پکڑے جاتے رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fourteen afghan taliban arrested from quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply