تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے چار دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا ئے موت سنائے جانے کے بعد پھانسی دے دی گئی۔ لطیف الرحمان، اسحاق، محمد عادل اور برکت علی نام کے چاروں خطرناک دہشت گردوں پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جس کے بعد انہیں موت کی سزا سنائی گئی۔ چاروںدہشت گرسیکیورٹی فورسز اور بے قصورعوام کے قتل میں ملوث تھے جس کا انہوں نے عدالت میں اعتراف بھی کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد برکت علی قتل کی وارداتوں سمیت اسلحہ اور بارود کی ا سمگلنگ میں بھی ملوث تھا، دوسرا دہشت گرد اسحاق مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا جس میں کئی بے گناہ فوجی جوان مارے گئے تھے، تیسرا دہشت گرد محمد عادل ایف سی کے اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھا جبکہ چوتھا دہشت گرد لطیف الرحمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four ttp terrorists hanged ispr in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply