کوئٹہ میں سلامتی دستوں سے مسلح تصادم میںخاتون دہشت گردسمیت چار مشتبہ ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی) ، فرنٹئیر کور (ایف سی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بدھ کی دوپہر میںمشترکہ کارروائی کرکے چار مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک شدگان میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب پاکستان میں دہشت گردوں کا خواتین بازو بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے علاقہ میں سرگرم کالعدم گروپ کے مشتبہ انتہاپسندوں کے خلاف کوئٹہ کے دشت علاقہ میں کارروائی کی تھی۔ کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس رزاق چیما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک گرفتار مشتبہ نے تفتیش کے دوران یہ اگلا کہ فلاں مقام پر دہشت گرد موجود ہیں۔

کارروائی کے دوران طرفین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس کے بعد فرنٹئیر کور کا عملہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار تازہ کمک کے طور پر پہنچ گئے۔اس مسلح تصادم میں سی ٹی ڈی کے سات اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایک انتہا پسند نے سلامتی دستوں کی بکتر بند گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔

لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکورٹی فورسز ان دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد اس کمپاؤنڈ میں داخل ہوگئیں جہاں اسے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود ملا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four terrorists includin one woman killed in quetta encounter in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply