پاکستان میں چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

اسلام آباد: فوجی عدالتوں سے سنائی جانے والی سزائے موت پر عمل آوری کے منتظر 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ایک بیان کے مطابق ان دہشت گردوں کو دہشت گردی، معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے چاروں دہشت گردوں پرجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے تھے۔ جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ان کی شناخت رحمان الدین ، مشتاق خان، عبید الرحمان اور ظفر اقبال کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four terrorists hanged in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply