تبلیغی جماعت کے گشت کر رہے کارکنوں پر بندوق برداروں کی فائرنگ، چار زخمی

کراچی: معمول کے مطابق تبلیغ دین کے لیے گھر گھر جاکر لوگوں سے ملاقات کرنے اور انہیں دین کی دعوت دینے اور خاص طور پر نماز باجماعت کی تلقین کرنے کے لیے گشت پر نکلی ایک جماعت کے چار کارکن اس وقت گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جب بدھ کو بعد نماز مغرب جماعتیوں کا ایک گروپ ایف بی ایریا بلاک17-میں گشت پر تھا۔
سینٹرل ایس ایس پی مقدس حیدر نے کہا کہ 8افراد پر مشتمل جماعتی گروپ ایک گلی میں کسی کے مکان پر دستک دے رہا تھا کہ اسی اثنا میںموٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم بندوق بردار وہاں وارد ہوئے اور ان جماعتیوں پر فائرنگ کر کے فرار ہو گے۔ فائرنگ میں چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوراً عباسی شہید ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔
ان میں سے تین کی حالت مستحکم ہے جبکہ چوتھے کا آپریشن کرنا پڑا۔بندوق برداروں نے 9ایم ایم پسٹل کا استعمال کیا ۔ تحقیقات کاروں نے پانچ استعمال شدہ کارتوس جائے وقوعہ سے برآمد کیے۔ایس ایس پی نے کہا کہ تبلیغ دین کے لیے مختلف گلی کوچوں میں گشت کرناتبلیغی جماعت کا معمول ہے ۔

Title: four tableeghi jamaat men wounded in gun attack | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply